کراچی کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے: منعم ظفر

کراچی کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے: منعم ظفر
منعم ظفر---فائل فوٹو
منعم ظفر—فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے شہر کی بنیادی سہولیات کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے، جبکہ شہری پانی اور گیس جیسی ضروری سہولتوں کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

منعم ظفر کے مطابق شہر کا انفرا اسٹرکچر انتہائی خراب حالت میں ہے، جو ناقابلِ قبول ہے اور اس میں فوری بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ مؤثر ٹرانسپورٹ کا نظام نہ ہونے کے باعث شہری روزمرہ زندگی میں شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے 100 ملین گیلن پانی فراہمی کے دعوے کو بھی مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹ قرار دیا اور کہا کہ زمینی حقیقت اس کے برعکس ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں