معمر افراد کے نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک، 30 زخمی

معمر افراد کے نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
امریکا: معمر افراد کے نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک، 30 زخمی

کراچی(نیوزڈیسک)امریکی ریاست میسا چیوسٹس میں معمر افراد کے نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے، ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ریاستی دارالحکومت بوسٹن سے امریکی حکام کے مطابق فال ریور کے نرسنگ ہوم میں آگ لگنے کا واقعہ گذشتہ رات پیش آیا، آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران 5 فائر فائٹرز بھی زخمی ہوئے۔حکام کے مطابق آگ لگنے کے بعد متعدد افراد کو کھڑکیوں سے کودنے کی کوشش کے دوران بچایا گیا، آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں