سپریم کورٹ میں کیس کی عدالتی دستاویزات چوری

سپریم کورٹ میں کیس کی عدالتی دستاویزات چوری
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سپریم کورٹ آف پاکستان میں کیس کی عدالتی دستاویزات چوری ہو گئیں۔ 

کورٹ ایسوسی ایٹ سپریم کورٹ نے کیس کے فریق کو دستاویزات چوری ہونے کے بارے میں آگاہ کر دیا۔

کورٹ ایسوسی ایٹ کے مطابق دستاویزات کو کوریئر سروس سے اسلام آباد بھیجا جا رہا تھا، کوریئر سروس کی گاڑی دورانِ سفر چھین لی گئی۔

کورٹ ایسوسی ایٹ کا فریق سے کہنا ہے کہ گاڑی چوری ہونے کی صورت میں آپ کی عدالتی دستاویزات بھی چوری ہو گئیں، آپ جلد از جلد نئی درخواست عدالت میں جمع کروائیں۔

ذرائع کے مطابق دستاویزات کراچی رجسٹری سے اسلام آباد بھیجی جا رہی تھیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں