شہید رضا کی 6 مہینے کی بیٹی ہے، احمد کی 4 بیٹیاں ہیں، کامران ٹیسوری

شہید رضا کی 6 مہینے کی بیٹی ہے، احمد کی 4 بیٹیاں ہیں، کامران ٹیسوری
فائل فوٹو
فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں قلات بس حملے میں جاں بحق قوالوں کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔

اس واقعے پر گورنر سندھ نے کہا کہ رضا شہید کی 6 مہینے کی بیٹی ہے، احمد شہید کی 4 بیٹیاں ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمارے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہم اس کا بدلہ لیں گے، ہم نے بھارت کو دھول چٹائی ہے اور ایک بار پھر دھول چٹائیں گے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ فتنہ الہندوستان ہمارے لوگوں کو قتل کرے اور ہم خاموش رہیں، فتنہ الہندوستان نریندر مودی کا بھیانک چہرہ ہے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کو بند نہیں کیا گیا تو ہم ان کی پناہ گاہوں میں گھس کر ماریں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں