امریکی صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق علم نہیں: ترجمانِ دفترخارجہ

امریکی صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق علم نہیں: ترجمانِ دفترخارجہ
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

دفترخارجہ پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق علم نہیں ہے۔

دفترخارجہ پاکستان کے ترجمان شفقت علی نے خبر ایجنسی رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی خبروں پر لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ امریکی صدر ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے جس دوران وہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ امریکی صدر ٹرمپ 17 سے 19 ستمبر کر برطانیہ کا دورہ کریں گے۔

اس حوالے سے برطانوی رائل پیلس نے بھی تصدیق کی ہےکہ امریکی صدر کنگ چارلس کی دعوت پر برطانیہ پہنچیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں