اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اپوزیشن کیخلاف درخواستوں پر ریفرنس ختم کرنے کا فیصلہ

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اپوزیشن کیخلاف درخواستوں پر ریفرنس ختم کرنے کا فیصلہ
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کے خلاف درخواستوں پر ریفرنس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر کی ہدایات پر اسمبلی حکام نے حکومتی درخواستوں کو معطل کرنے کا ڈرافٹ تیار کر لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی میں 26 ارکان کی معطلی اور نااہلی ریفرنس پر حکومتی اور اپوزیشن کمیٹی کے درمیان معاملات طے پاگئے۔

حکومتی و اپوزیشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیرِ پارلیمانی امور پنجاب مجتبی شجاع الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج کا اجلاس نتیجہ خیز رہا، حکومت و اپوزیشن کے درمیان اتفاقِ رائے ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس بات پر اتفاق ہوا کہ آئندہ اجلاس میں اپوزیشن و حکومتی ارکان کی طرف سے گالم گلوچ اور ممبر کی تضحیک نہیں کی جائے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں