کراچی میں آج ہلکی بارش کا امکان: محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج ہلکی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے قریب آج دوپہر یا شام میں گہرے بادل بن سکتے ہیں، جس سے شہر میں آج ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل درمیانی شدت کی بارش کا ایک اچھا اسپیل برس سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایک اور مون سون سسٹم جولائی کے آخر میں سندھ پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔
Load/Hide Comments




