نامعلوم افراد واپڈا، نادرا ملازمین اور شہریوں کو یرغمال بنا کر قیمتی سامان، زیورات اور نقدی لے اُڑے

نامعلوم افراد واپڈا، نادرا ملازمین اور شہریوں کو یرغمال بنا کر قیمتی سامان، زیورات اور نقدی لے اُڑے
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

سندھ کے شہر دادو میں گزشتہ رات نامعلوم افراد واپڈا اور نادرا ملازمین سمیت شہریوں کے گھروں میں داخل ہو کر اہلِ خانہ کو یرغمال بنا کر قیمتی سامان، زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ میہڑ رادھن میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے پانچ گھروں میں واردات کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرین نے میہڑ روڈ بلاک کر کے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا ہے۔

مظاہرین نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور سامان کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ہی رات میں چوری کے متعدد واقعات کی تحقیقات جاری ہیں، ملزمان کو جَلد گرفتار کرلیا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں