وزیراعظم سے کینیڈین ہم منصب کا رابطہ، جنگ بندی کی پاکستانی کوششوں کی پذیرائی

وزیراعظم سے کینیڈین ہم منصب کا رابطہ، جنگ بندی کی پاکستانی کوششوں کی پذیرائی
 
وزیراعظم سے کینیڈین ہم منصب کا رابطہ، جنگ بندی کی پاکستانی کوششوں کی پذیرائی

وزیراعظم شہباز شریف سے کینیڈا کے وزیراعظم نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ وزیراعظم آفس اسلام آباد سے اعلامیہ کے مطابق عارضی جنگ بندی کے لیے پاکستان کی کوششوں پر کینیڈین وزیراعظم نے شہباز شریف کومبارکباد دی۔ 

اعلامیہ کے مطابق کینیڈین وزیراعظم نے پاکستان کی میزبانی میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کو سراہا۔ 

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکا ایران مذاکرات امن کی جانب ایک اہم قدم ہے، پاکستان جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ 

انھوں نے کہا کہ پاکستان کشیدگی میں کمی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے بامعنی پیش رفت کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کینیڈا کے دو طرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور پاکستان میں کینیڈا کی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے کینیڈین ہم منصب کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں