شوہر نے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کرلی

شوہر نے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کرلی
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

فیصل آباد میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

 پولیس کے مطابق شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔

  پولیس نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ ایک گھر میں مسلح شخص نے خاتون اور اس کی 4 بیٹیوں کو یرغمال بنالیا ہے۔

 پولیس پہنچی تو مسلح شخص نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کردیا تھا۔

پولیس کے مطابق 4 بیٹیوں کی ماں مقتولہ نے 3 سال قبل ملزم سے دوسری شادی کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں