مصدق ملک کی آذربائیجان میں کوپ 29 کے سربراہ سے ملاقات

مصدق ملک کی آذربائیجان میں کوپ 29 کے سربراہ سے ملاقات
—فوٹو پی آئی ڈی
—فوٹو پی آئی ڈی

وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے آذربائیجان میں کوپ ٹوئنٹی نائن کے سربراہ مختار بابایوف سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ماحولیاتی تعاون بڑھانے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے باکو میں آذربائیجان کے نائب وزیرِ خارجہ یالچن رفیعف سے بھی ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں عالمی برادری سے مربوط اور منصفانہ موسمیاتی ردعمل کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کا خواہاں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماحولیاتی مسائل سرحدوں سے ماورا ہیں، مشترکہ حکمتِ عملی ناگزیر ہے، پاکستان موسمیاتی خطرات سے دوچار ممالک میں شامل ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں