گدھے کا گوشت فروخت کرنیوالے 2 افراد گرفتار

گدھے کا گوشت فروخت کرنیوالے 2 افراد گرفتار
—فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

بٹگرام کے علاقے کوزہ بانڈہ میں محکمۂ خوراک نے کارروائی کرتے ہوئے گدھے کو ذبح کرکے گوشت فروخت کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔

بٹگرام پولیس کے مطابق برآمد کیے گئے گوشت کے نمونے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔

ملزمان کا مؤقف ہے کہ گدھے کا گوشت غیر ملکیوں کے کیمپ بھجوایا جانا تھا۔

ڈی ایف سی شاد محمد خان کے مطابق ملزمان کے پاس کوئی اجازت نامہ نہیں ملا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقامی طور پر گدھے کا گوشت فروخت کرنے کا ابھی کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں