مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش

مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

ہربنس پورہ، جیل روڈ، گڑھی شاہو اور ڈیوس روڈ پر موسلادھار بارش ہوئی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 5 اگست سے مغربی ہواؤں میں شدت آئے گی۔ پنجاب، خیبر پختون خوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔

اسلام آباد، راول پنڈی، گوجرانوالا اور لاہور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

مری و گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ 6 اگست کو بلوچستان میں تیز بارشیں متوقع ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں