سوات، مالاکنڈ میں اسکول ایک ہفتے کیلئے بند

سوات، مالاکنڈ میں اسکول ایک ہفتے کیلئے بند
سوات، مالاکنڈ میں اسکول ایک ہفتے کیلئے بند

سوات اور مالاکنڈ میں سرکاری اور نجی اسکول ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے سوات اور مالاکنڈ میں سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول بند رکھنے کا فیصلہ بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کےخدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ 

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے سرکاری اور نجی اسکولز 25 اگست تک بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخوا میں ہوا جہاں مختلف حادثات میں اب تک 373 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ بہت سے لوگ اب تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں