اسکولوں میں سرکاری افسران کو دوروں کے دوران گلدستے اور تحائف پیش کرنے پر پابندی عائد

اسکولوں میں سرکاری افسران کو دوروں کے دوران گلدستے اور تحائف پیش کرنے پر پابندی عائد
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پنجاب کے اسکولوں میں سرکاری افسران کو دوروں کے دوران گلدستے اور تحائف پیش کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

 سیکریٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے تمام اضلاع کے سی ای اوز کو مراسلہ جاری کر دیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تحائف پر خرچ ہونے والی رقم اسکولوں اور طلباء کی فلاح و بہبود پر لگائیں، سادگی اپنائیں، سرکاری دوروں پر آنے والوں کو گلدستے اور تحائف نہ دیے جائیں۔

سیکریٹری ایجوکیشن نے کہا کہ تمام ایجوکیشن افسران نمائشی کلچر کی حوصلہ شکنی کریں۔

مراسلے میں سیکریٹری تعلیم نے محکمے کے تمام افسران کو فوری عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں