جناح ہاؤس حملہ کیس، علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کی بھی ضمانت منظور

جناح ہاؤس حملہ کیس، علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کی بھی ضمانت منظور
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کی بھی ضمانت منظور کر لی۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیے کہ اس مقدمے میں ابھی تک ملزم کی حد تک چالان نہیں آیا، لامحدود وقت تک ملزم کو قید نہیں رکھا جا سکتا۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ملزم کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، ملزم کسی ہنگامہ آرائی میں ملوث نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بھانجے شاہ ریز کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔

تھانہ سرور روڑ پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزم شاہ ریز خان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں