خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کا وزیراعلیٰ گنڈاپور کیخلاف اڈیالا جیل کے قریب احتجاج

خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کا وزیراعلیٰ گنڈاپور کیخلاف اڈیالا جیل کے قریب احتجاج
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین وزیر اعلیٰ کےپی کے خلاف احتجاج مظاہرہ کرنے اڈیالا جیل کے قریب پہنچ گئے۔

سرکاری ملازمین خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ ہمارا احتجاج بانی پی ٹی آئی کے خلاف نہیں، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خلاف ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ووٹ بانی پی ٹی آئی کو دیا لیکن وزیر اعلیٰ  کے پی سرکاری ملازمین پر ظلم کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے فنڈ بند کر دیے گئے، تنخواہیں نہیں دی جا رہیں۔ خیبر پختونخوا کے سرکاری اداروں کو پرائیویٹائز کیا جا رہا ہے۔

سرکاری ملازمین کے پی کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم سمیت مختلف اداروں کے ملازمین یہاں احتجاج کے لیے آئے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں