گڈو بیراج پر آج بڑے سیلابی ریلے کی آمد کا امکان

گڈو بیراج پر آج بڑے سیلابی ریلے کی آمد کا امکان
فائل فوٹو
فائل فوٹو

گڈو بیراج پر آج بڑے سیلابی ریلے کی آمد کا امکان ہے جس سے سندھ کے کچے کے علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔

سیہون میں دریائی بیلٹ کے مکینوں سے علاقہ خالی کروانے کے اعلانات کیے جارہے ہیں۔

صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے سے نمٹنے کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے سکھر بیراج کا دورہ  کرتے ہوئے کہا کہ پنجند اور گڈو بیراج پر سیلابی ریلا پہنچے گا تو صورتحال واضح ہوجائے گی۔

دوسری جانب آبپاشی افسران نے بتایا کہ حفاظتی بند کی کمزور جگہوں پر کام چل رہا ہے، سیلاب سے سکھر بیراج کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ملتان میں شیر شاہ فلڈ بند پر پانی کا دباؤ مسلسل برقرار ہے، جھنگ میں ہیڈ تریموں پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں