سی ڈی اے افسران کی ترقیوں پر 3 ماہ کیلئے پابندی عائد

سی ڈی اے افسران کی ترقیوں پر 3 ماہ کیلئے پابندی عائد
سی ڈی اے افسران کی ترقیوں پر 3 ماہ کیلئے پابندی عائد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) افسران کی ترقیوں پر 3 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی۔

عدالت عالیہ اسلام آباد نے وفاقی ترقیاتی ادارے کو افسران کی پروموشن سے روک دیا ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے سی ڈی اے کو افسران کی ترقیاں روکنے کےلیے حکم امتناع جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج نے سید حامد علی شاہ کی درخواست پر سماعت کے دوران احکامات جاری کیے اور سی ڈی اے افسران کی ترقیوں پر 3 ماہ کےلیے پابندی لگادی۔

عدالتی حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے 3 ماہ تک افسران کی پروموشن سے متعلق کوئی آرڈر جاری نہ کرے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں