پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے ایئر لفٹ ڈرون حاصل کر لیا

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے ایئر لفٹ ڈرون حاصل کر لیا
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے ایئر لفٹ ڈرون حاصل کر لیا۔ جدید ڈرون 200 کلو تک وزنی شخص کو اٹھا کر محفوظ مقام تک منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ سیکریٹری داخلہ نے سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے ایئرلفٹ ڈرون ملتان بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جنوبی پنجاب بھجوانے سے قبل لاہور میں سول ڈیفنس نے ڈرون کی ٹیسٹ فلائٹس مکمل کی ہیں، سول ڈیفنس کے لیے مزید 10 ایئرلفٹ ڈرونز کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکریٹری داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان میں اپنی طرز کی پہلی ایمرجنسی ایئرلفٹ ڈرون سروس ہے، ڈرون سے ناقابل رسائی اور خطرناک مقامات سے انسانوں کو ایئرلفٹ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس ریزیلئنس کور میں شہریوں کی بطور رضاکار رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے رواں ہفتے 4 ہزار سے زائد رضاکار رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں