37 ارب روپے کا کوہستان کرپشن اسکینڈل، مرکزی ملزم اہلیہ سمیت گرفتار، جسمانی ریمانڈ منظور

37 ارب روپے کا کوہستان کرپشن اسکینڈل، مرکزی ملزم اہلیہ سمیت گرفتار، جسمانی ریمانڈ منظور
—جیو نیوز گریب
—جیو نیوز گریب

کوہستان کرپشن اسکینڈل کیس کے مرکزی ملزم کو اہلیہ سمیت ایبٹ آباد سے گرفتار کر لیا ہے، ملزم نے اپنی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے منتقل کیے تھے۔

اپر کوہستان مالی اسکینڈل میں گرفتار مرکزی ملزم اہلیہ سمیت آج احتساب عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ملزم قیصر اقبال کو 7 جبکہ اہلیہ کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب محمد علی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم قیصر اقبال سی اینڈ ڈبلیو ڈپارٹمنٹ اپر کوہستان میں 2013ء تک ہیڈ کلرک تھا اور اس اسکینڈل میں ماسٹر مائنڈ تھا۔

ملزم نے جعلی چیکس اور دستاویزات بنائیں اور پھر ان کے ذریعے قومی خزانے سے پیسے نکالے۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا کہ ملزم نے غیر قانونی طریقے سے 37 ارب  روپے غبن کیے جبکہ اپنی اہلیہ اور دیگر بے نامی داروں کے نام منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے بھی بنائے۔

ملزم کے گھر کی تلاشی پر سونا، بیرونی ممالک کی کرنسی اور لگژری گاڑیاں برآمد ہوئیں جن کی مالیت 14 ارب روپے ہے، دونوں ملزمان نے نیب تفتیش میں تعاون نہیں کیا۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے تفتیش کی ضرورت ہے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں