نویں جماعت کا طالب علم گھر سے پستول لے آیا، گولیاں چلنے سے 3 طلبہ زخمی

نویں جماعت کا طالب علم گھر سے پستول لے آیا، گولیاں چلنے سے 3 طلبہ زخمی

نارووال کے علاقے علی آباد کے نجی اسکول میں نویں جماعت کا طالب علم گھر سے پستول لے آیا۔ شرارتیں کرتے ہوئے گولیاں چلنے سے 3 طلبہ زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے طالبعلم کو حراست میں لے کر پستول برآمد کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پستول لڑکے کے والد کا ہے، طالبعلم اور اسکول پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں