پی ٹی آئی کی کورنگی میں جلسے کی درخواست مسترد

پی ٹی آئی کی کورنگی میں جلسے کی درخواست مسترد
اسکرین گریب/ ایکس
اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کورنگی میں جلسے کی درخواست مسترد کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنر کورنگی کا کہنا ہے کہ جلسہ کا مقام مین روڈ ہے ٹریفک میں خلل کا اندیشہ ہے، اجازت نہیں دے سکتے، متبادل جگہ کا فیصلہ کرکے شرکاء کی متوقع تعداد، دیگر معلومات دیں غور کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی کراچی آمد پر صوبائی وزیر سعید غنی نے ان کا استقبال کیا ۔

سہیل آفریدی سندھ کے دورے پر کراچی پہنچے، ایئر پورٹ پر صوبائی وزیر سعید غنی نے استقبال کیا اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا و دیگر کو اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی۔

بعد ازاں سہیل آفریدی قافلے کی شکل میں ایئر پورٹ سے روانہ ہوگئے ہیں۔

سندھ کے دورے پر آئے ہوئے سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ کا سرکاری پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے اسلام آباد سے روانگی کے وقت اپنے بیان میں کہا تھا کہ صوبائی کابینہ اراکین اور پارٹی پارلیمنٹیرینز بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہیں، وزیراعلیٰ کا سندھ کا دورہ اسٹریٹ موومنٹ میں مزید تیزی لانے کے لیے اہم ہے۔

شفیع جان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا آج ضلع جنوبی، ملیر اور کورنگی میں جیل اسیران سے ملیں گے، سہیل آفریدی 11 جنوری کو مزار قائد پر بڑا جلسہ منعقد کریں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں