سیاسی، اقتصادی و عوامی روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ

سیاسی، اقتصادی و عوامی روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف اور پاکستانی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور عوامی روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان اعلیٰ سطح سیاسی روابط میں تیزی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

ملاقات میں خطے میں پائیدار امن، استحکام اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان قازقستان کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے، پاکستان اور قازقستان کے تعلقات میں مثبت پیش رفت جاری ہے۔

واضح رہے کہ قازق صدر 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔

اس سے قبل اسحاق ڈار نے صدر قازقستان کو صدر، وزیرِ اعظم،حکومت اور عوامِ کی جانب سے خوش آمدید کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں