سیاست پارٹیاں کرتی ہیں، حکومت عوام کے مسائل حل کرتی ہے، مولانا فضل الرحمان

سیاست پارٹیاں کرتی ہیں، حکومت عوام کے مسائل حل کرتی ہے، مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان(فائل فوٹو)۔
مولانا فضل الرحمان(فائل فوٹو)۔

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نہ امن لاسکتی ہے اور نہ ہی معاشی استحکام۔  پارلیمنٹ پر عوام کو اعتماد نہیں رہا، حکومت بھیک مانگ کر گزارا کرتی ہے۔

چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وفاق اور خیبر پختونخوا کے درمیان ورکنگ ریلیشن قائم ہونا چاہیے۔ سیاست پارٹیاں کرتی ہیں حکومت عوام کے مسائل حل کرتی ہے۔ 

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوئی صوبہ وفاق کی مدد کے بغیر عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتا، سہیل آفریدی اور وزیر اعظم کی ملاقات 3 ماہ قبل ہونی چاہیے تھی۔ 

جے یو آئی کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کنٹینر میں مجھے تیل نظر نہیں آ رہا۔ 

انھوں نے کہا کہ بلوچستان اور پختونخوا کے عوام کے حقوق پر بات ہونی چاہیے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں