لاہور سمیت مختلف شہروں سے 26 دہشتگرد گرفتار

لاہور سمیت مختلف شہروں سے 26 دہشتگرد گرفتار
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف شہروں سے 26 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور سے جاری ہونے والے بیان میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ حکام نے کہا ہے کہ لاہور سے القاعدہ کے 1، سرگودھا سے فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق علاقہ غیر سے ہے، جن کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ای آئی ڈی بم، 3 ڈیٹونیٹر برآمد کیے گئے ہیں۔

گرفتار دہشت گردوں میں عرفان، ضامن علی، مجاہد علی، فیصل، شیراز، نعمت اللّٰہ، اسامہ، غلام یاسین، یاسر، عمران و دیگر شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ حراست میں لیے گئے دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کرنا چاہتے تھے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں