خاتون کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

خاتون کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور میں ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں خاتون کو ہراساں کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق خاتون کے ساتھ ہراسگی کی شکایت پبلک سیفٹی ایپ پر موصول ہوئی، جس پر فوری ایکشن لیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سیف سٹی ٹیم نے جدید کیمروں کی مدد سے محض 30 منٹ کے اندر رکشے کو ٹریس کر لیا۔

سیف سٹی کیمرا فوٹیج کی بنیاد پر ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں