بانی کی قید پی ٹی آئی و حکومت میں وقت گزاری کا کھیل بنا ہوا ہے: لیاقت بلوچ

بانی کی قید پی ٹی آئی و حکومت میں وقت گزاری کا کھیل بنا ہوا ہے: لیاقت بلوچ
لیاقت بلوچ— فائل فوٹو
لیاقت بلوچ— فائل فوٹو

جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی قید تحریکِ انصاف اور حکومت کے درمیان وقت گزاری کا کھیل بنا ہوا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی اور راجہ ناصر کے لیے ممکن نہیں کہ وہ آزادانہ بنیادوں پر سیاسی حکمتِ عملی بنا سکیں، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شپ پی ٹی آئی کے رحم و کرم پر ہے۔

لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا کہ سیاسی بحرانوں کے حل کے لیے سینئر سیاسی رہنماؤں کا جرگہ بنایا جائے، سیاسی بحران ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو مزید طاقت ور بنا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعظم کا غزہ فورس پر وضاحتیں مانگنا صرف پاکستان کے عوام کو دھوکا دینا ہے، امریکی صدر ٹرمپ مشرقِ وسطیٰ میں بڑی جنگی تیاری اور پیش قدمی کر رہے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں