دعا ہے غزہ میں پائیدار امن کے حصول میں کامیاب ہوں، وزیراعظم

دعا ہے غزہ میں پائیدار امن کے حصول میں کامیاب ہوں، وزیراعظم
اسکرین گریب
اسکرین گریب

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دعا ہے کہ غزہ میں پائیدار امن کے حصول میں کامیاب ہوں، غزہ میں پائیدار امن ہمارا مشن ہے۔

واشنگٹن میں غزہ امن بورڈ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ امن بورڈ کے افتتاحی اجلاس میں شرکت باعث افتخار ہے، آزاد، خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام پائیدار امن کےلیے ناگزیر ہے، مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے آج کا دن تاریخ کا سنہری باب ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ تنازعات کے حل کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار قابل تحسین ہے، امریکی صدر  کی بروقت مداخلت سے پاک بھارت جنگ رکی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی سے ہزاروں قیمتی جانیں بچیں، صدر ٹرمپ نے جنوبی ایشیا کو بڑی تباہی سے بچایا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں