چیف جسٹس نے سوا گھنٹے انتظار کے بعد بھی سلام کا جواب نہیں دیا: سہیل آفریدی کا شکوہ

چیف جسٹس نے سوا گھنٹے انتظار کے بعد بھی سلام کا جواب نہیں دیا: سہیل آفریدی کا شکوہ
سہیل آفریدی---فائل فوٹو
سہیل آفریدی—فائل فوٹو 

 وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اوپن کورٹ میں چیف جسٹس کو سلام کیا لیکن سوا گھنٹے انتظار کے بعد بھی ایک صوبے کے وزیرِ اعلیٰ کو جواب نہیں دیا گیا۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد سے ملاقات نہیں ہو رہی تھی اس لیے اوپن کورٹ میں گئے، چیف جسٹس سے بات کرنے کی کوشش کی، روسٹرم پر گیا اور سلام کیا لیکن جواب نہیں ملا۔

وزیرِ اعلیٰ کے پی نے کہا کہ ہم دکھانا چاہتے ہیں کہ پاکستان تحریکِ انصاف احتجاجی یا انتشاری سیاست نہیں کرتی، ہم تمام آپشنز استعمال کرنے کے بعد پرامن احتجاج کرتے ہیں جو ہمارا حق ہے۔

سہیل آفریدی نے بتایا کہ سوا گھنٹے انتظار کے بعد بھی چیف جسٹس نے سلام کا جواب نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز سے طبی معائنے کی درخواست بھی جمع کرائی گئی لیکن اسے منظور نہیں کیا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں