2 روز میں ایران سے تقریباً 650 پاکستانیوں کو نکالا گیا، پاکستانی سفیر

2 روز میں ایران سے تقریباً 650 پاکستانیوں کو نکالا گیا، پاکستانی سفیر
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ گزشتہ 2 روز میں ایران سے تقریباً 650 پاکستانیوں کو نکالا گیا۔

ایک بیان میں مدثر ٹیپو نے کہا کہ ایران سے پاکستانی شہریوں کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے، 2 روز میں ایران سے تقریباً 650 پاکستانیوں کو نکالا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے محفوظ طریقے سے نکالے جانے والوں میں زیادہ تر طلباء ہیں، سیکیورٹی صورتحال کے باعث سفارتخانہ مسلسل رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔

ایران میں پاکستانی سفیر نے یہ بھی کہا کہ ایرانی حکومت، سرحدی حکام، آذربائیجان کے بارڈر حکام کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت، پاکستانی بارڈر حکام اور ایف آئی اے کی 24 گھنٹے معاونت قابلِ تحسین ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں