25 ارب ڈالر امریکی گیس منصوبے سے اعلیٰ عہدیدار مستعفی، روسی کنٹرول کا الزام
کراچی (نیوز ڈیسک) 25ارب ڈالر امریکی گیس منصوبے سے اعلیٰ عہدیدار مستعفی، روسی کنٹرول کا الزام، سابق سربراہ کا کہنا تھا امریکی حکام کی منظوری سے پہلے روسی کمپنی فیصلے کر رہی تھی، پوری اعلیٰ انتظامی ٹیم بھی مستعفی ہو گئی۔ روسی کمپنی نے الزامات کی تردید کر دی، امریکی حکام نے پابندیوں کی ممکنہ خلاف ورزیوں پر تشویش ظاہر کر دی۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکا میں 25ارب ڈالر کے گیس برآمدی منصوبے پولر ٹرین ایل این جی کی اعلیٰ انتظامی ٹیم کے بیشتر ارکان نے روسی توانائی کمپنی نوواتیک کی مبینہ خفیہ مالی معاونت اور منصوبے پر کنٹرول کے الزامات کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔
Load/Hide Comments




