پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی

پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں آج پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن تھا تاہم تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔

اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی سے  ملنے کیلئے پارٹی رہنما پہنچے تھے لیکن  انتظامیہ کی جانب سے کسی رہنما کو ملنے نہیں دیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے،  بانی پی ٹی آئی سے ملنے کیلئے آنے والوں میں ایڈووکیٹ عاقل خان، ایڈووکیٹ عمیر بٹ اور سعد علی خان شامل تھے۔

سردار منصور عباسی، ایم این اے مبین جٹ اور ایم پی اے حسن بٹر بھی ملاقات کیلئے آئے تھے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں