ایران سے جنگ میں امریکا کو شکست ہوچکی ہے، حافظ نعیم

ایران سے جنگ میں امریکا کو شکست ہوچکی ہے، حافظ نعیم
فائل فوٹو
فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کو عملی طور پر شکست ہوچکی ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے حکمران امریکا کے ذہنی غلام بن چکے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کا امن تباہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام اسرائیل کو کھٹکتا ہے، ٹرمپ اسرائیل کے راگ الاپ رہا تھا اور شہباز شریف نے انہیں امن کا انعام دینے کا کہا۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کو عملی طور پر شکست ہوچکی ہے، پیلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی نے امریکا اور اسرائیل کی مذمت تک نہیں کی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں