جنگی خدشات کے باوجود دبئی میں 110 ملین یورو کا لگژری پینٹ ہاؤس فروخت

جنگی خدشات کے باوجود دبئی میں 110 ملین یورو کا لگژری پینٹ ہاؤس فروخت
جنگی خدشات کے باوجود دبئی میں 110 ملین یورو کا لگژری پینٹ ہاؤس فروخت

دبئی (جنگ نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ایران جنگ کے خدشات کے باوجود دبئی میں ایک یورپی ارب پتی نے 110ملین یورو (تقریباً 12کروڑ ڈالر) مالیت کا لگژری پینٹ ہاؤس خرید لیا ہے، جو شہر کی مہنگی ترین جائیدادوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پینٹ ہاؤس دبئی کے جمیرا ساحلی علاقے میں بننے والے عمان ریزیڈنسیز کے منصوبے کا حصہ ہے۔ تین منزلوں پر مشتمل اس لگژری اپارٹمنٹ کا رقبہ تقریباً 31 ہزار مربع فٹ ہے، جس میں چھ بیڈ رومز، آٹھ پارکنگ جگہیں اور شہر کے اسکائی لائن اور ساحل کے نظارے کے ساتھ نجی سوئمنگ پول شامل ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ڈیل اس بات کی علامت ہے کہ عالمی کشیدگی کے باوجود دبئی کی لگژری رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں امیر سرمایہ کاروں کی دلچسپی اب بھی برقرار ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں