لیلۃ القدر پر سری نگر کی تاریخی جامع مسجد بند، میرواعظ عمر فاروق گھر پر نظر بند

لیلۃ القدر پر سری نگر کی تاریخی جامع مسجد بند، میرواعظ عمر فاروق گھر پر نظر بند
لیلۃ القدر پر سری نگر کی تاریخی جامع مسجد بند، میرواعظ عمر فاروق گھر پر نظر بند

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی مقبوضہ کشمیر میں خوفزدہ بھارتی حکام نے سری نگر کی تاریخی مرکزی جامع مسجد کو لیلۃ القدر کے موقع پر ایک بار پھر بند کر دیا اور کشمیری مسلمانوں کو اجتماعی عبادت کی اجازت نہیں دی گئی۔ اسی دوران میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کو ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا گیا۔ یہ مسلسل ساتواں سال ہے کہ جامع مسجد سری نگر میں شبِ قدر کے موقع پر اجتماعی عبادات اور دعائیہ تقریب منعقد نہیں ہو سکی۔ انجمن اوقاف جامع مسجد نے قبل ازیں اعلان کیا تھا کہ بابرکت رات کے موقع پر خصوصی عبادات اور دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں