کراچی میں بارشوں کے پیشِ نظر سندھ حکومت الرٹ ہے: شرجیل میمن

کراچی میں بارشوں کے پیشِ نظر سندھ حکومت الرٹ ہے: شرجیل میمن
شرجیل میمن— فائل فوٹو
شرجیل میمن— فائل فوٹو

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں بارشوں کے پیشِ نظر سندھ حکومت الرٹ ہے، بارش سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل ہیں اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں سے پانی کے نکاس کے لیے اضافی ڈی واٹرنگ پمپس نصب کیے گئے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا ہے کہ شہر کے چوکنگ پوائنٹس کی نشاندہی کر لی ہے اور نگرانی کے لیے عملہ تعینات ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت نے متعلقہ ادارے اور بلدیاتی اداروں کے افسران کو ہائی الرٹ رکھا ہے۔

واضح رہے کہ آج کراچی میں تقریباً سارا ہی دن ہلکی اور تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں