پشاور اسلام آباد موٹروے پر ایک کروڑ 42 لاکھ روپے کی ڈکیتی

نوشہرہ میں پشاور اسلام آباد موٹروے پر ایک کروڑ 42 لاکھ روپے کی ڈکیتی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق آئل فیکٹری کے مینجر سے 4 ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر رقم چھین لی، جس کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق پشاور سے رقم لے کر صوابی جاتے ہوئے ڈاکوؤں نے رقم لوٹ لی۔
مقدمے کے مطابق موٹر وے پر گاڑی میں سوار 4 افراد نے گاڑی روک کر رقم چھین لی۔
Load/Hide Comments


