بارشوں میں حادثات، 7 افراد جاں بحق

بارشوں میں حادثات، 7 افراد جاں بحق
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

صوبہ بلوچستان میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی ہو گئے۔

پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق کچھی میں دریائے ناڑی کے پشتے میں شگاف سے 100 سے زائد مکانات متاثر ہوئے ہیں جس سے  تقریباً 400 ایکڑ زرعی اراضی زیرِآب آ گئی اور 50 سے زائد مویشی ہلاک ہو گئے۔

ضلع ہرنائی میں بارش سے 60 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

بارشوں کے باعث ہرنائی تا سنجاوی اور کوئٹہ شاہراہیں آمد و رفت کے لیے بند کر دی گئیں۔

پی ڈی ایم اے کی جانب جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیلابی ریلوں کے باعث صوبے میں متعدد رابطہ سڑکیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

بارشوں سے ہرنائی، چمن، قلعہ عبداللّٰہ کے ندی نالوں میں فلیش فلڈنگ کی صورتِحال پیدا ہو گئی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں