میئر کراچی کا مختلف علاقوں کا دورہ، شاہراہ فیصل پر پانی جمع ہونے کا نوٹس بھی لے لیا

میئر کراچی کا مختلف علاقوں کا دورہ، شاہراہ فیصل پر پانی جمع ہونے کا نوٹس بھی لے لیا
میئر کراچی کا مختلف علاقوں کا دورہ، شاہراہ فیصل پر پانی جمع ہونے کا نوٹس بھی لے لیا

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بارش کے بعد ریسکیو کاموں کا جائرہ لینے کےلیے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرنے نکل گئے جبکہ انہوں نے شارع فیصل پر بارش کا پانی جمع ہونے کا نوٹس بھی لے لیا۔ 

میئر کراچی نے ایم اے جناح روڈ، شارع لیاقت، شارع قائدین اور دیگر مقامات کا دورہ کیا۔

اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پانی کے اخراج کا عمل جلد مزید تیز کیا جائے، کہیں بھی کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف مقامات پر پمپنگ اسٹیشنز اور عملہ کام کر رہا ہے۔ شہری صبر اور تحمل کا مظاہرہ کریں، ٹریفک جام سے ریسکیو آپریشن متاثر ہو سکتا ہے۔

ترجمان میئر کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شارع فیصل پر پانی جمع ہونے کی شکایت کا نوٹس لے لیا، وہ افسران کے ہمراہ نرسری پوائنٹ پہنچ گئے۔ 

اس موقع پر میئر کراچی کا کہنا تھا کہ بارش زیادہ ہونے کی وجہ سے پانی کی سطح بلند ہے، نکاسی جاری ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ میں خود موقع پر موجود ہوں، بہت جلد یہاں سے پانی نکال دیا جائے گا،  تمام مشینری اور عملہ موجود ہے اور محنت سے کام کر رہا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے کہ شہریوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو اور ان کا سفر آسان بنایا جاسکے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں