چند گھنٹوں میں نکاسی آب ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سعدیہ جاوید

چند گھنٹوں میں نکاسی آب ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سعدیہ جاوید
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید(فائل فوٹو)۔
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید(فائل فوٹو)۔

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے ایم کیو ایم کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے حالات پر سیاست چمکانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

ایک بیان میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ شہر کھلا ہے، نظام زندگی مکمل طور پر رواں دواں ہے، بارش کے بعد چند گھنٹوں میں نکاسی آب مکمل کرنا سندھ حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم صرف فوٹو سیشن اور پوائنٹ اسکورنگ کی ماہر ہیں۔ کراچی کے عوام کو گمراہ کرنے کی سازشیں اب مزید کامیاب نہیں ہوں گی۔ 

سعدیہ جاوید نے کہا کہ سندھ حکومت کے وزراء اور انتظامیہ خود سڑکوں پر موجود رہی، تنقید کرنے والے کہاں تھے؟ 

انھوں نے کہا شہر کی اہم شاہراہیں اور انڈر پاسز کلیئر ہیں، ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہوئی۔ تعمیراتی کاموں میں کرپشن کے الزامات لگانے والے ثبوت سامنے لائیں، ورنہ خاموش رہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں