درمیانی بارش سے کراچی ڈوب گیا، نام نہاد ترقیاتی کاموں کے غبارے سے ہوا نکل گئی، ایم کیو ایم

درمیانی بارش سے کراچی ڈوب گیا، نام نہاد ترقیاتی کاموں کے غبارے سے ہوا نکل گئی، ایم کیو ایم
 
درمیانی بارش سے کراچی ڈوب گیا، نام نہاد ترقیاتی کاموں کے غبارے سے ہوا نکل گئی، ایم کیو ایم

ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی ڈوب گیا، نام نہاد ترقیاتی کاموں کے غبارے سے ہوا نکل گئی، درمیانے درجے کی بارش نے بے اختیار بلدیاتی نظام کا کچا چٹھا کھول دیا۔

ایک بیان میں ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی میں بارش کے بعد کھنڈر شاہراہیں تالاب بن چکی ہیں، ڈوبا ہوا انفرااسٹرکچر گواہی دے رہا ہے کہ وسائل پر بے دردی سے ہاتھ صاف کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق صوبائی وزراء، میئر اور چیئرمینز کےنالوں اور سڑکوں کی بحالی کےدعوے کاغذی ہیں، گلیوں محلوں سڑکوں پر پانی کے جمع ہونے سے نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

ایم کیو ایم ترجمان کے مطابق اس کی تمام تر ذمہ داری قابض بلدیاتی ٹولے پر عائد ہوتی ہے، جعلی بلدیاتی مینڈیٹ سے مسلط افراد عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں