حکومتِ سندھ کام کر رہی ہے کہ کن موٹرسائیکل سواروں کو سبسڈی دیں؟ سعدیہ جاوید

حکومتِ سندھ کام کر رہی ہے کہ کن موٹرسائیکل سواروں کو سبسڈی دیں؟ سعدیہ جاوید
سعدیہ جاوید— فائل فوٹو
سعدیہ جاوید— فائل فوٹو

سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے بتایا ہے کہ کن موٹر سائیکل سواروں کو سبسڈی ملے گی حکومتِ سندھ اس پر کام کر رہی ہے۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ جاوید نے کہا کہ مجھے توقع نہیں تھی کہ پیٹرول کی قیمت میں اتنا بڑا اضافہ ہو گا، عوام پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں تو پیٹرول کی کھپت کم ہو سکتی ہے۔

سعدیہ جاوید نے کہا کہ سندھ حکومت اسمارٹ لاک ڈاؤن کے خلاف تھی، 2 دن ملک بند کرنے سے دیہاڑی دار طبقہ اپنا گزر بسر کہاں سے کرے گا؟

انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ عوام کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جائے۔

ترجمان نے کہا کہ وفاق کو بی آئی ایس پی کے ذریعے سبسڈی دینے کا سندھ حکومت نے ہی کہا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں