مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل، آج بارشں کا امکان

مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل، آج بارشں کا امکان
مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل، آج بارشں کا امکان

بارشیں برسانے والا مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا، صوبے کے مختلف شمالی، وسطی اور جنوبی اضلاع میں پیر کے روز تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، اس دوران صوبے کے شمال مشرقی اضلاع کے پہاڑی علاقوں کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، خضدار، بارکھان، مستونگ، سبی، کوہلو، نصیر آباد اور لورالائی اضلاع میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے۔

اس دوران کیچ، پنجگور، آواران، گوادر، پسنی، اورماڑہ، لسبیلہ اورگردو نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔

موسلادھار بارشوں کے باعث صوبے کے شمال مشرقی اضلاع کے پہاڑی علاقوں کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں