پاکستان کی اندرون ملک اور مشرق وسطیٰ کیلئے آج 62 پروازیں منسوخ

پاکستان کی اندرون ملک اور مشرق وسطیٰ کیلئے آج 62 پروازیں منسوخ
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان کی اندرونِ ملک اور مشرقِ وسطیٰ کے لیے آج 62 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے مسقط، دبئی، شارجہ، دمام، ریاض اور بغداد کی 16 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

لاہور سے ابوظبی، مدینہ، فجیرہ دبئی، شارجہ، ریاض کی 11 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

اسلام آباد سے فجیرہ، دمام، استنبول، کابل، ابوظبی، کویت اور شارجہ کی 15 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

ملتان سے دوحہ اور دبئی کی 4 پروازیں آج شیڈول پر نہیں ہیں۔

پشاور سے دوحہ دبئی شارجہ ابوظبی فجیرہ کی 10 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔

اسلام آباد گلگت کی 4 ، کراچی کی 2 پروازیں بھی منسوخ ہوئی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں