اسلا م آباد میں دکانیں و مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلا م آباد میں دکانیں و مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ احکامات 7 اپریل 2026ء سے تاحکم ثانی نافذ العمل رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پورے ہفتے کاروباری سرگرمیاں رات 8 بجے تک محدود رہیں گی، صرف میڈیکل اسٹورز، اسپتالوں اور لیبارٹریز کو اس بندش سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز پر پابندی لاگو نہیں ہوگی، تندور، بیکری اور دودھ کی دکانوں کو بھی پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹلز، ریسٹورنٹس، فوڈ آؤٹ لیٹس رات 10 بجے بند ہوں گے جبکہ ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز پر پابندی عائد نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز اور شادی تقریبات رات 10 بجے تک ختم کرنا لازمی ہوگا جبکہ گھروں، فارم ہاؤسز میں بھی شادی تقریبات رات 10 بجے ختم کرنا ہوں گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں