ہماری اپنی کوتاہیوں کی وجہ سے سسٹم نہیں چل رہا: محمود اچکزئی

ہماری اپنی کوتاہیوں کی وجہ سے سسٹم نہیں چل رہا: محمود اچکزئی
محمود خان اچکزئی—فائل فوٹو
محمود خان اچکزئی—فائل فوٹو

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہماری اپنی کوتاہیوں کی وجہ سے سسٹم نہیں چل رہا۔

ایوان میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ارکان سیشن کے دوران چھٹیاں نہ کریں، پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہمیں کم سے کم جمہوری نکات پر متفق ہو کر قومی حکومت کی طرف بڑھنا ہو گا۔

انہوں نے  کہا کہ ہمیں لوگوں کے ساتھ مزید کھلواڑ نہیں کرنا چاہیے، بانیٔ پی ٹی آئی کیوں جیل میں بیٹھے ہیں؟

محمود خان اچکزئی نے مزید کہا ہے کہ ہماری حکومتوں نے بانیٔ پی ٹی آئی کو توڑنے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں ٹوٹے۔ 

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک آدمی اپنی انا کے لیے تمام دنیا کو جنگ کے شعلوں میں دھکیلنا چاہتا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں