شمسی توانائی و دیگر قابلِ تجدید ذرائع توانائی ہی شعبۂ بجلی کا مستقبل ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف

شمسی توانائی و دیگر قابلِ تجدید ذرائع توانائی ہی شعبۂ بجلی کا مستقبل ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں ضروریات کے پیشِ نظر بجلی کی فراہمی کے لیے طویل مدتی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں حالیہ بین الاقوامی صورتِ حال کے پیشِ نظر ملکی برآمدات کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ خطے کی کشیدہ صورتِحال کی وجہ سے تیل کی رسد میں رکاوٹیں آئیں، بجلی کی پیداوار میں قابلِ تجدید توانائی کا مناسب حصہ ہونے سے بحران پیدا نہیں ہوا۔

وزیرِاعظم نے بیٹری توانائی اسٹوریج سسٹم کے منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شمسی توانائی اور دیگر قابل تجدید توانائی کے ذرائع ہی بجلی کے شعبے کا مستقبل ہیں، عالمی کشیدگی اور چیلنجز کے باوجود خلیجی ممالک کو پاکستانی برآمدات جاری ہیں۔

وزیرِ اعظم نے پی این ایس سی کو برآمدات بڑھانے کے لیے جہازوں کا انتظام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب سفارت کاری سے خلیجی ممالک کو پاکستانی برآمدات کی رسد یقینی بنائی گئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں