سعودی عرب کا حملوں سے متاثرہ اہم تیل پائپ لائن کی مکمل بحالی کا اعلان

سعودی عرب کا حملوں سے متاثرہ اہم تیل پائپ لائن کی مکمل بحالی کا اعلان
سعودی عرب کا حملوں سے متاثرہ اہم تیل پائپ لائن کی مکمل بحالی کا اعلان

ریاض ( شاہدنعیم) سعودی عرب کی وزارتِ توانائی نے اتوار کو بتایا ہے کہ حالیہ حملوں کے بعد اس کی تیل کی اہم شرقی اور غربی پائپ لائن اور دیگر تنصیبات بحال ہو گئی ہیں۔ وزارت نے واضح کیا کہ خُریص فیلڈ میں مکمل پیداواری صلاحیت بحال کرنے کے لیے کام بدستور جاری ہے اور مکمل ہونے پر اس کے آپریشنل ہونے کا اعلان کیا جائے گا۔ نیز بیان میں کہا گیا کہ یہ فوری بحالی سعودی آرامکو اور مملکت کے توانائی کے ماحولیاتی نظام کی اعلیٰ آپریشنل لچک اور بحران سے نمٹنے کی صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے اور اس طرح مقامی اور عالمی منڈیوں میں رسد کا تسلسل بڑھتا اور عالمی معیشت کو سہارا ملتا ہے۔وزارتِ توانائی نے شرقی،غربی پائپ لائن کے ذریعے پمپنگ کی مکمل صلاحیت بحال کرنے میں آپریشنل اور تکنیکی کوششوں کی کامیابی کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ سب ایک مختصر عرصے کے اندر ہوا،سعودی وزارت نے کہا کہ اس نے اپنے ایک سابقہ بیان میں مملکت کے توانائی کے آپریشنز پر حالیہ حملوں کے نتائج سے متعلق معلومات فراہم کی تھیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں