پیٹرول کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ، ڈیزل بھی مہنگا کردیا گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پیٹرول کی قیمت میں رواں ہفتے کے مسلسل دوسرے روز اضافہ کردیا گیا ہے، جبکہ گزشتہ روز کمی کے بعد آج ڈیزل بھی مہنگا کردیا گیا۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 8 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔ 

اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 343 روپے 87 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 370 روپے 92 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں